عراق میں امریکی فوج کے انخلاءپر جشن ،اسلامک اسٹیٹ کی واپسی کی راہ ہموار

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) بدھ کے روز عراقیوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد امریکی افواج کے انخلا کا جشن منایا، اگرچہ بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ سکیورٹی کے پیدا ہونے والے کسی بھی خلا سے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاو¿ں کی طاقت میں اضافہ ہو سکتا ہے یا ‘اسلامک اسٹیٹ’ کی واپسی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ بنیادی طور پر نیم خود مختار کرد خطے میں واقع اربیل کے ایک فضائی اڈے سے آخری دستوں کی واپسی ہوئی اس کے ساتھ ہی صدی کی سب سے بڑی امریکی جنگ کا اختتام ہو گیا، اس جنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی اور انتشار پھیلایا تھا جس سے عراق ابھی تک مکمل طور پر باہر نہیں نکل سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں