یہ امر حوصلہ افزاءہے کہ بلوچستان کے خاص و عام کو معیاری طبی سہولیات میسر آرہی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض قلب میں موجودہ رکن صوبائی اسمبلی اور محکمہ صحت کے سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ کی کامیاب اینجیو پلاسٹی ہوئی۔ یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ بلوچستان کے خاص و عام فرد کو اب اپنے ہی صوبے میں معیاری علاج کی سہولیات میسر آ رہی ہیں اور انہیں علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہو رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے ہر شہری کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات اس کے اپنے شہر اور صوبے میں دستیاب ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے