قلات، بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،قلت آب کا مسئلہ شدید، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں
قلات(آن لائن) قلات میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں، قلات سٹی فیڈرز واپڈا کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث گھریلو صارفین، طلبہ، بیمار افراد، بزرگ شہری اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار بندش سے روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ مساجد و گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ایک طرف مساجد و گھروں میں پانی فراہمی، برقی آلات کا استعمال اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، دوسری جانب کاروبار بھی شدید متاثر ہو کر رہ گئی ہے مقامی تاجروں کے مطابق مسلسل طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور چھوٹے کاروباری افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے شہریوں نے واپڈا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے اور بلاجواز طویل بجلی بندش سے نجات دلائی جائے۔


