ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا پولیس پر دستی بم سے حملہ، خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا، حکام

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس گشتی موٹر سائیکل ٹیم پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا فائرنگ کا تبادلہ مسلح افراد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس گشتی موٹر سائیکل پارٹی پر دستی بم سے حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ کر دستی بم کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے