لکی مروت میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک : آئی ایس پی ار اعلامیے کے مطابق 15 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔اعلامیے کے مطابق اپریشن کے دوران دہشتگردو ں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔ جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برامد کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ہلاک دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے
Load/Hide Comments


