ایران کا اسرائیل اور امریکہ پر خلیجی ممالک پر ڈرون حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، امریکا کی تردید

ویب ڈیسک : امریکہ نے ایران کے ان دعوو¿ں کو ’جھوٹا‘ قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ خلیجی ممالک پر ڈرون حملوں میں ملوث ہیں۔پاسدارانِ انقلاب سے منسلک فارس نیوز ایجنسی کے مطابق آج ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اشارہ دیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل خلیجی ممالک پر حملوں کے ییچھے ہو سکتے ہیں اور الزام ایران پر عائد کیا جا رہا ہے۔عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی لوکس ڈرون ایرانی شاہد ڈرون سے ’مماثلت‘ رکھتے ہیں اور ممکن ہے کہ یہ ڈرون عرب ممالک کے خلاف استعمال کیا جا رہے ہیں تاکہ ’ان ممالک کے ایران سے تعلقات سبوتاڑ کیے جا سکیں۔‘لوکس، کم لاگت سے تیار کیے گئے ڈرونز، کو پہلی مرتبہ ایران کے خلاف جنگ میں استعمال کیا گیا ہے اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے شَاہِد ڈرون سے ’بہتر‘ قرار دیا ہے۔ایران کے دعوو¿ں پر ردِعمل دیتے ہوئے سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے پڑوسیوں پر ’سینکٹروں کی تعداد میں ڈرونز اور میزائل فائر‘ کیے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید لکھا کہ: ’امریکی ڈرون صرف ایران میں عسکری مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور خطے میں موجود خطرات کو ختم کر رہے ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں