جیونی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو کوسٹ گارڈ اہلکار شہید ،ایک زخمی، ڈی پی او گوادر

گوادر (نمائندہ انتخاب) ڈی پی او گواد رعطاءالرحمٰن ترین نے کہا ہے کہ جیونی کے علاقے پانوان میں نامعلوم افراد کی کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو کوسٹ گارڈ اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا جاں بحق سپاہیوں کی شناخت نائیک سلیم اور سپاہی عدنان کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ سے سپاہی عظیم زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں