امریکا اور ایران کے مذاکرات ہونے والے ہیں وینس کا طیارہ کچھ گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائے گا، ٹرمپ

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات ہونے والے ہیں، وینس کا طیارہ کچھ گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائے گا۔امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مذاکراتی ٹیم جس میں نائب صدر جے ڈی وینس امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکی ہے اور چند گھنٹوں میں وہاں پہنچ جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا بنیادی نکتہ واضح ہے اور یہ ’ناقابلِ سمجھوتہ‘ شرط ہے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے مکمل طور پر دستبردار ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات ہورہے ہیں کوئی کھیل نہیں ہورہا، اگر مذاکرات میں بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات بھی کروں گا، ایرانی قیادت مجھ سے ملاقات کرنا چاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، ہم ایران میں صحیح ڈیل کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے مجھے ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہیں کیا، 7 اکتوبر کے نتائج نے میرے مو¿قف کو مزید مضبوط کیا۔

دوسری جانب ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے اور قبضے کے بعد ایران نے مذاکرات امریکی ناکا بندی کے خاتمے سے مشروط کردیے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فیصلے سے ثالث پاکستان کو اگاہ کر دیا ہے، امریکا سفارتی عمل آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں ، امریکا نے بحری ناکا بندی اور ایرانی جہاز پر حملہ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال کے باعث آبنائے ہرمز کو یک طرفہ طور پر معمول پر لانا ممکن نہیں، امریکی تجاویز غیر سنجیدہ اور مطالبات غیر حقیقی ہیں، ایران سے جوہری مواد کی بیرونِ ملک منتقلی کبھی مذاکرات کا حصہ نہیں رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں