وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ،عملدرآمد آج شام سے متوقع


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کرلیا، اسمارٹ لاک ڈائون کے حوالہ سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔لاک ڈائون کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں 4 دن کام کی تجویز ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے۔ بازاروں کی 3 روزہ بندش اور اوقات کار بھی کم کرنے پرغور ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں