کوئٹہ،تھانہ صدر کے علاقے میں گندے نالے سے انسانی اعضاءبرآمد
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے ساسولی اسٹریٹ میں گندے نالے سے انسانی اعضاءبرآمد ہوئے ہیں۔ برآمد ہونے والے اعضاءبظاہر کم عمر مرد کے معلوم ہوتے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انسانی اعضاءکو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فرانزک ایکسپرٹ نسیم آزاد کے مطابق اعضاءکم عمر مرد کے معلوم ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments


