باغبانہ میں پولیس ٹیم پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت جھالاوان کے امن اور روایت پر سنگین حملہ ہے، نواب ثناءزہری

خضدار (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز باغبانہ کھنڈوزئی میں پولیس ٹیم پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش واقع میں لیڈی پولیس کانسٹیبل ملک ناز خاتون اورکانسٹیبل سمیع اللہ باجوئی کی شہادت افسوس ناک واقعہ ہے یہ حملہ جھالاوان کے امن اور روایات پر سنگین حملہ ہے انہوں نے کہا کہ اپنے فرض منصبی کی ادائیگی کے دوران لیڈی پولیس اہلکار اور نوجوان کانسٹیبل نے جس دلیری اور بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوکر ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے، یہ بزدلانہ واقعہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس نے ہر دل کو رنجیدہ اورماحول کو افسردہ کر دیا ہے، نواب ثناءاللہ خان زہری نے تعزیتی بیان میں شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں