ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پرحملے روکنے پر اتفاق ہونے کا اعلان
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کے لیے رضامند ہوگئے ہیں۔ روس اور یوکرین انرجی سیزفائر پر رضامند ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان انرجی سیزفائر فوری نافذ العمل ہوگا۔ روس نے انرجی سیزفائر کی تصدیق نہیں کی جب کہ برطانیہ اور کینیڈا نے روس یوکرین انرجی سیزفائر کا خیرمقدم کیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین انرجی جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، روس کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے، یوکرین امریکا سے انرجی سیز فائر کی تفصیلات ملنے کا انتظار کررہا ہے۔
Load/Hide Comments


