اسرائیل نے فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا، اقوام متحدہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے اسرائیلی مظالم دنیا کے سامنے لاتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی نشاندہی کر دی۔تحقیقاتی کمیشن نے اکتوبر 2023ءسے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی فوج کے مظالم سے متعلق اپنی پانچویں رپورٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمع کرا دی۔اسرائیلی فوج نے غزہ، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کو دانستہ اجتماعی قتل، ظلم و ستم، تشدد، جنسی زیادتی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں