جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا، کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی راستہ استعمال کیا جانا چاہیے، ایرانی صدر

ویب ڈیسک : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ’جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا، اور خطرات کے خلاف ڈٹے رہتے ہوئے، کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر منطقی اور سفارتی راستہ استعمال کیا جانا چاہیے۔‘سوموار کے روز وزارت انصاف کے دورے کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کو ’ملک کے حقائق سے آگاہ رکھا جانا چاہیے۔‘’غلط معلومات یا غیر حقیقی وعدے نہ صرف مسائل کو حل کرنے میں کوئی مدد فراہم نہیں کرتے بلکہ اس کے نتیجے میں عوامی اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے۔‘پزیشکیان کا کہنا ہے کہ ’کامیابیوں اور چیلنجز دونوں کو ایمانداری سے عوام کے سامنے رکھنا چاہیے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں