خضدار، زہری اور قلات کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے جھالاوان ہاﺅس کوئٹہ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب زہری کی قیادت میں ضلع قلات کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع قلات میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات میر شعیب زہری نے محکمہ بلدیات کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ یونین کونسل نیچارہ اور منگچر سے تعلق رکھنے والے وفد کے اراکین نے اپنے علاقوں کے مسائل پیش کیے۔ صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے اس موقع پر کہا کہ قلات کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے اور خضدار، زہری اور قلات کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے، جبکہ متعلقہ حکام منصوبوں کی نگرانی کو مزید مو¿ثر بنائیں ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری اور خان محمد زہری بھی موجود تھے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے، جبکہ متعلقہ حکام منصوبوں کی نگرانی کو مزید موثر بنائیں ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری اور خان محمد زہری بھی موجود تھے۔


