کوئٹہ سریاب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے اہلکار جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ( آئی این پی )۔سریاب کے علاقے خلجی کالونی علی زئی اسٹریٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد عباس ولد نامدار خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے شہید پولیس اہلکار کا تعلق بڑیچ قوم سے اور رہائش خلجی کالونی میں تھی۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید موثر بنانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔ دریں اثنا فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس کے بہادر جوان محمد عباس کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں آئی جی بلوچستان محمد طاہر سمیت اعلیٰ و سینئر پولیس افسران اور پولیس جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ پولیس حکام نے شہید اہلکار کی خدمات اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں