افغان طالبان کا باجوڑ میں معصوم شہریوں پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے باجوڑ میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا ہے۔ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ ج دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر افغان طالبان نے سرحد پار سے ضلع باجوڑ کے علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے توپ خانے اور مارٹر فائرنگ کے ذریعے شہری ابادی کو نشانہ بنایا، ایک گھر مارٹر گولے کی زد میں ایا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ضلع باجوڑ کے علاقے سالار زئی، تبستہ لیٹئی میں شہری ابادی کو دانستہ نشانہ بنایا گیا، حملے میں 4 معصوم شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے چاروں افراد ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ بھائی تھےعطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان رجیم معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں