افغانستان میں 2 ٹھکانوں پر بمباری میں22 دہشت گرد مارے گئے، پاکستان / افغان حکام کا حملوں میں شہریوں کی اموات کا دعویٰ

پاکستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں دہشت گرد تنظیوں کے ٹھکانوں کو منصوبہ بندی کے تحت محتاط طور پر فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جن میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔‘جمعرات کی صبح وزارت داخلہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق ’باوثوق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر افغانستان میں دو مقامات پر دہشت گردوں معاون گروہوں سے تعلق رکھنے والے دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی بالکل درستی کے ساتھ کی گئی اور اہداف کو تباہ کیا گیا، جن میں ابتدائی معلومات کے مطابق 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔‘

 بیان کے مطابق ان ٹھکانوں پر ذخیرہ کیے گئے بڑی مقدار میں ہتھیاروں اور گولہ بارود بھی بھی تباہ کیا گیا۔ یہ حملے ’منصوبہ بندی کے تحت محتاط انداز‘ میں کیے گئے۔دوسری جانب افغان حکومت کا کہنا ہے کہ ہلمند اور کنڑ میں ہونے والے حملوں میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں