جھل مگسی، نفورکے علاقے میں مسلح افراد اور امن فورس کے درمیان شدید جھڑپیں، بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہوا، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) جھل مگسی نفور کے علاقے میں مسلح افراد اور مگسی امن فورس کے درمیان شدید جھڑپیں فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا دونوں جانب بھاری ہتھیاروں کا استعمال امن فورس نے مسلح افراد کا حملہ پسا کردیا پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے نفور سارگانی ڈیم کے مقام پر گزشتہ شب مسلح افراد اور مگسی امن فورس کے درمیان شدید فائرنگ و جھڑپیں ہوئی ہیں پولیس کے مطابق دونوں جانب بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہوا تاہم امن فورس نے بڑی بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے مسلح افراد کا حملہ پسا کردیا مسلح افراد رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ امن فورس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے