ملک میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3فیصد ریکارڈ،اشیاءخورد و نوش کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات کے مطابقملک میں ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3 ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں ماہ ستمبر میں مہنگائی گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.27فیصد بڑھی اور مہنگائی کی شرح 10.3فیصد ہوگئی۔ پیاز 29.17، گندم 3.86، بیسن 2.74، بجلی 15.28، فیول 10.76، ایل پی جی 5.37، ادویات 0.98 فیصد مہنگی ہوئیں۔ ٹماٹر 24.67 فیصد، مرغی 8.14، انڈے 5.92، سبزیاں 1.49، چینی 0.88 ، پھل 0.32 اور کتب 0.60 فیصد سستی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے