ہرنائی میں پی ٹی سی ایل اور یوفون انٹرنیٹ سروس معطل، عوام کو مشکلات کا سامنا

ہرنائی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہرنائی شہر میں پی ٹی سی ایل / ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے معطل ہے جس کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جبکہ یوفون موبائل ڈیٹا سروس بھی گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال معطل ہے۔انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے طلباء، تاجر برادری اور دیگر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہرنائی میں پی ٹی سی ایل / ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے