افغان طالبان کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو سپورٹ کررہے ہیں، ترجمان فوج

فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان پاکستان مخالف عناصر کو پناہ دے رہے ہیں۔ پاکستان کو افغانستان یا اس کے عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان کی حکومت سے مسئلہ ہے، جس نے خود کو افغانستان پر مسلط کر رکھا ہے انھوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت نہ تو منتخب شدہ ہے اور نہ ہی وہاں کے عوام کی نمائندہ ہےان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کے تحفظ کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے۔ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم ٹی ٹی پی میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں کالعدم گروپوں کو افغان طالبان کی سپورٹ حاصل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور بانی سے متعلق سوال پر کہا کہ فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاست سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیں گے، سیاست سیاسی جماعتوں کے لیے ہے، سیاستدان اور سیاسی جماعتیں ہی حکومتیں بناتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاست ہے تو جمہوریت اور سیاست ہے، نیشنل ایکشن پلان سیاستدانوں نے بنایا اب اس پر عمل درآمد کریں، فوج کسی سیاسی معاملے پر جواب نہیں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں