دہشت گردی کیخلاف حکومت اور عوام متحد ہیں، امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن و آشتی کا گہوارہ رہا ہے اور ہم کسی صورت اپنی پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں پونے دینگے ۔آج مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے تمام حملوں کو ناکام بنانے پر ہم اپنی سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ملک اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے عوام پر زور دیا کہ حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ہر قسم کی دہشت گردی اور تخریب کاری کا خاتمہ ممکن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے