ڈونلڈ ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے امریکی صدر کی انتظامیہ کو یونیورسٹی کے ساتھ مذاکرات میں 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں نیویارک ٹائمز کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی پر اخبار کو بہت ساری فضول باتیں بتانے کا الزام لگایا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ یونیورسٹی فلسطینی حامی مظاہروں کے دوران سام دشمنی سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی، ہارورڈ اس الزام کو مسترد کرتا آیا ہے، گزشتہ سال اپریل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی حکومت کی جانب سے ہارورڈ کی دی جانے دو ارب ڈالر کی ریسرچ گرانٹ بند کر دی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے