بلوچستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی حکومت خود کو ایک مشکل صوتحال میں پھنسا چکی، زلمے خلیل زاد

بلوچستان کی صورتحال نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہے، جہاں بلوچ جنگجوﺅں کے حملے اور سیکورٹی فورسز کی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا بھی شدید عدم استحکام اور بحران کی کیفیت سے دوچار ہے، ادھر پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی رہنما عمران خان تاحال جیل میں قید ہیں اور مبینہ طور پر تنہائی میں رکھے گئے ہیں، جبکہ ان پر عائد الزامات کو کئی حلقے من گھڑت قرار دیتے ہیں، بیرونی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی حکومت خود کو ایک مشکل صورتحال میں پھنسا چکی ہے ،رینڈ کارپوریشن سے وابستہ ایک سابق سینئر تجزیہ کارکے مطابق پاکستان کو چاہیے کہ وہ باصلاحیت اور کثیرالجہتی پاکستانی ماہرین پر مشتمل ایک آزاد گروپ کو ملک کے اندرونی بحرانوں کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کرنے اور سیاسی حل سمیت قابل عمل تجاویز پیش کرنے کا موقع دے۔ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستانی حکومت ایسا غیر متوقع قدم اٹھائے گی؟ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے