نصیرآباد میں زمینی تنازعہ پر تصادم، لاٹھی، ڈنڈے اور گولیوں کے تبادلے میں 10 افراد زخمی

نصیرآباد (یو این اے) نصیرآباد کے علاقے تھانہ فلیجی کی حدود بارہ جت میں زمینی تنازعہ پر جت برادری کے دو گروپس میں تصادم ہوا، جس میں لاٹھی، ڈنڈے اور گولیوں کا استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہوئے۔ایک گروپ سے چھ افراد زخمی ہوئے، جن میں پانچ خواتین گولی لگنے سے زخمی ہوئیں جبکہ ایک مرد لاٹھی کے وار سے زخمی ہوا۔ دوسرے گروپ سے ایک خواتین سمیت تین مرد زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فلیجی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا۔ متعدد زخمیوں کو تین ایمبولینسز کے ذریعے لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صورتحال شدید تشویشناک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں