اب تک 140 دہشتگرد ہلاک ہوئے، مارے گئے افراد میں سے جن کے گھر والوں نے حکومت کو اطلاع نہیں دی سب کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان بھر میں گزشتہ 40 گھنٹے میں اب تک سیکورٹی فورسز نے 140 دہشتگرد سے زائد ہلاک کر دیے ہیں، باقی حملہ آوروں کا پیچھا جاری ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت بلوچستان نے واضح اعلان کیا تھا کہ جو لوگ دہشت گردوں کی صفوں میں جا چکے ہیں ان کے گھر والوں کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کو اطلاع کریں، ان مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے جن جن کے گھر والوں نے حکومت کو اطلاع نہیں دی ان سب کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے