جھل مگسی ، چند روز قبل اغواءہونے والے چار مغویاں میں سے ایک کی لاش گھاترہ روڈ پر پھینک دی گئی، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) جھل مگسی میں چند روز قبل اغواء ہونے والے افراد میں ایک مغوی کو قتل کرکے اس کی لاش گھاترہ روڈ پر پھینک دی گئی اغواءکارواکے ہاتھوں قتل ہونے والے مغویاں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ اب بھی تین مغوی اغواء کاروں کی تحویل میں ہیں ۔پولیس کے مطابق جھل مگسی میں مگسی امن فورس کی تشکیل کے بعد جھل مگسی میں نا معلوم مسلح افراد نے مقامی افراد کو اغواءکرنے اور ان کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا 17 اکتوبر کو کوٹڑہ پولیس تھانے کی حدود کھاری کوٹڑہ روڈ سے اغواء ہونے والے چار مغویاں میں سے مسلح افراد نے ایک مغوی محمد عرفان ولد حمزہ خان دیناری کو بے دردی سے قتل کردیا اور انکی لاش گھاترہ میں پھنیک کر فرار ہوگئے جبکہ اس سے قبل سرکاری سکول کے چپڑاسی عبدالرشید کو بھی اغواء کے بعد قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق اب بھی تین مغویاں اغواء کاروں کی تحویل میں ہیں واقعے کے بعد مقامی پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال گنداواہ منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ۔


