تربت، پولیس مقابلے میں مبینہ ملزم جان سے گیا، ہوشاب میں فائرنگ سے ڈمپر ڈرائیورقتل، جبکہ تمپ سے لاش بر آمد
تربت(نمائندہ انتخاب) پولیس ذرائع کے مطابق جوسک پولیس تھانہ کے ایس ایچ او معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ ملزم جان سے گیا جس کی شناخت بالاچ ولد مراد جان سکنہ پٹھان کہور حال سات مرلہ اسکیم سری کہن کے نام سے کی گئی ہے، علاوہ ازیں ہوشاب بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ڈمپر ڈرائیور کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔
دوسری جانب رودبن تمپ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت بلال ولد محمد حنیف ساکن کوہاڑ تمپ سے ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


