بلوچستان میں حالیہ حملوں کا وقت موجودہ بین الاقوامی سیاست میں پاکستان کی معدنیات میں عالمی سرمایہ کاری کی کوششوں کو متاثر کرسکتا ہے، سید مشاہد حسین

بلوچستان میں دہشت گردی کے حملوں کا وقت 3 وجوہات کی بنا پر اہم ہے پہلا اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے ٹرمپ کو اکسارہا ہے، جس کی بلوچستان کے ساتھ 900 کلومیٹر سرحد ہے، جس کا مقصد نظام کی تبدیلی اور سوڈان، صومالیہ اور لیبیا کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے معاشی منصوبے اقتصادی راہداری (CPEC) کا مرکز گوادر پورٹ ہے، جو خطے میں تجارت اور رابطے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والا ہے، گوادر کی بڑھتی ہوئی اہمیت ایسے وقت میں خطرات کے سامنے ہے جب یہ پورٹ اپنی توسیعی کردار کی تیاری کر رہا ہے، تیسری وجہ یہ ہے کہ پاکستان اپنی اہم اور قیمتی معدنیات کی مارکیٹنگ عالمی سطح پر کرناچاہتا ہے ان معدنیات کا بڑا ذخیرہ بلوچستان میں واقع ہے اور اگر سیکورٹی صورتحال یہی رہی تو اس سرمایہ کاری کے امکانات خطرے میں پڑ سکتے ہیں، ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ حملے کے بعد حالات یہ بتا رہے ہیں کہ کاروبار کا طریقہ کار اب پہلے جیسا نہیں رہا اور موجودہ پالیسی کی تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں