کوئٹہ سریاب میں نجی ڈرگ بحالی مرکز میں مریض پرتشدد میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آکاش ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز آصف خان نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔پولیس کے مطابق آکاش ڈرگ سنٹر، واقع قمبرانی روڈ، کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تھانہ سریاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث ملزمان محمد یونس، عبدالعلیم، یاسر، نصیر اور اسرار کو ان کی پوری ٹیم سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ خودساختہ عدالت بننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ عوام کا تحفظ کوئٹہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں