تربت، کلاتک میں واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

تربت (نمائندہ انتخاب) تربت کے علاقے کلاتک میں واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا ہے، ذرائع کے مطابق حملے کے دوران مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا تاہم بعد میں حملہ آور فرار ہوئے،فوری طور پر جانی نقصان سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آ سکی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں