زرعی پیداوار والے علاقوں میں آبپاشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گے، نہروں اور ڈرینج سسٹم کی تنظیم نو مرحلہ وار مکمل کی جائے گی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پارلیمانی اراکین اور آبپاشی حکام کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نصیر آباد ڈویژن میں آبپاشی کے شعبے میں جاری ترقیاتی و بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ دریائی ذرائع کی بہتر منصوبہ بندی اور نہروں کی تنظیم نو کی منظوری، آبپاشی منصوبوں کی نگرانی اور مو¿ثر انتظام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا، ضلع صحبت پور میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے حیر دین ڈرینج منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق، مانجھوٹی اور اوچ کینال کی بحالی کے منصوبے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ آبپاشی کے منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، نصیر آباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ اور فروٹ باسکٹ ہے، زرعی شعبے سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کی سہولت کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے، زرعی پیداوار والے علاقوں میں آبپاشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، تمام نہروں اور ڈرینج سسٹم کی تنظیم نو کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، پروجیکٹ ڈائریکٹرز ترجیحاً متعلقہ محکموں سے تعینات کیے جائیں گے، جوابدہی کے عمل کو مضبوط بنا کر ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو دیرپا بنایا جائے گا، زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر محمد صادق عمرانی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالمجید بادینی کی شرکت، صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم ،سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمٰن و متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے