سوراب میں رمضان پیکیج راشن نہ ملنے اور تقسیم میں بے قاعدگی کیخلاف خواتین کا دھرنا

سوراب (ویب ڈیسک) ضلع شہید سکندر آباد سوراب میں رمضان پیکیج راشن کی تقسیم میں مبینہ بدنظمی اور تاخیر کیخلاف خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے سوراب لنک روڈ کو بند کر دیا، مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری راشن فراہمی کا مطالبہ کیا، احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین روز سے راشن کے نام پر ہماری تذلیل کی جا رہی ہے شناختی کارڈ صبح جمع کرا لیے جاتے ہیں اور شام تک بٹھانے کے بعد بغیر راشن واپس بھیج دیا جاتا ہے، خواتین کے مطابق اس سے قبل بھی انہیں راشن تقسیم کے لیے بلایا گیا، تاہم چند افراد میں راشن بانٹ کر تصاویر بنائی گئیں جبکہ اکثریت کو خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سوراب نے خواتین سے مذاکرات کیے، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا مذاکرات کے دوران خواتین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ڈی سی کمپلیکس میں بٹھا کر تمام مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے