مستونگ کے علاقے میں کانک میں نامعلوم ملزمان کی پولیس چوکی پر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، حکام
کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے میں کانک میں نامعلوم ملزمان کی پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نعش اور زخمی کوہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب مستونگ کے علاقے کانک میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کانسٹیبل عزت اللہ شہید اور کانسٹیبل نصیب اللہ زخمی ہوگیا پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


