سبی افغان سلطنت کا جنوبی قلعہ تھا، آج یہاں پشتون او پی ٹی کے مریض کی طرح کمزور ہیں اس کمزوری سے چھٹکارے کا ایک ہی حل ہے کہ سبی کے تمام پشتون قبائل متحد ہوجائیں، محمود اچکزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سبی میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی افغان سلطنت کا جنوبی برج (قلعہ) تھا، اس کا مرکز سرنگان تھا، سرنگان میں سردار باروزئی کی سربراہی میں پشتون خجک اور دیگر قبائل کی اپنی سلطنت قائم تھی، میں تفصیل میں نہیں جاتا کہ لڑائیاں ہوئیں، کہاں ہوئیں، کیوں ہوئیں اب کیا ہماری وہ حالت ہے جو اس وقت تھی، باروزئی بھی زندہ ہیں خدا انہیں زندہ رکھے، دوتانی بھی ہیں، لونی بھی ہیں، خجک بھی ہیں، سیلاچی بھی ہیں۔ آج پشتون یہاں ایک او پی ٹی کے مریض کی طرح کمزور ہوتے جارہے ہیں، اس کا ایک ہی علاج ہے اگر کوئی کسی بھی پشتون قبیلے کی زمین پر قبضہ کرے تو تمام پشتون ملکر اس کا دفاع کریں۔
Load/Hide Comments


