کوہلو، میرے دو بھائی پچھلے چار مہینے سے ایک جھوٹے کیس میں گرفتار ہیں جس کے دو بچے تھلیسمیا میں مبتلا ہیں انصاف فراہم کیا جائے، لواحقین

کوہلو ( نمائندہ انتخاب ) تفصیلات کے مطابق بلوچستان ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے غریب شخص سید محمد شاہجہ مری تھلیسمیا میں مبتلا دو بچوں کے ہمراہ اپنے فریاد لیکر نیشنل پریس کلب پہنچ گئے جہاں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے دو بھائی پچھلے چار مہینوں سے ایک جھوٹے کیس میں گرفتار ہیں، جس میں سے میرے ایک بھائی پیر محمد مری کے دونوں معصوم بچے تھلیسمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں جنہیں ہر ہفتے خون لگانا پڑتا ہے، سید محمد مری نے بتایا کہ وہ ایک غریب محنت کش ہیں اور روزانہ مزدوری کر کے گھر کا خرچہ پورا کرتا ہے تاہم گھر کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان دو معصوم بچوں کی دیکھ بھال بھی ان کی ذمہ داری ہے جنہیں ہر ہفتے خون لگانے کی ضرورت ہوتی ہے، سید محمد مری نے ایف سی کمانڈنٹ کرنل اشرف فاروق، ڈپٹی کمشنر کوہلو اعظم جان دومڑ، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کیپٹن (ر) کبیر خان مزاری، 86 ونگ کمانڈر کرنل طیہ علی خان، عدالتِ عالیہ، سیشن جج کوہلو، جوڈیشل و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان معصوم بچوں اور ان کے والد کے لیے فوری انصاف فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں