سیکورٹی فورسز نے کراچی کو تباہی سے بچالیا، بی ایل اے کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے کراچی کو تباہی سے بچالیا، بروقت کارروائی کر کے خاتون کو راستے میں ہی گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایل اے ذہن سازی کر کے لوگوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرتی ہے، بی ایل اے ماہ رنگ بلوچ کی مکمل حمایتی ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، دہشت گردی کے مواد پر زیرو ٹالرنس ہے، بی ایل اے کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا گراﺅنڈ سے خاتمہ ہو رہا ہے، سوشل میڈیا سے بھی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے