تربت، سیٹلائیٹ ٹاون میں ٹھیکیدار عارف سلیم کے گھر پر بم حملہ، تین افراد زخمی
تربت(نمائندہ انتخاب)منگل کی شب تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاو¿ن میں نامعلوم ملزمان نے ٹھیکیدار عارف سلیم کے گھر پر بم حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوئے، جن میں ٹھیکیدار عارف ودیگر شامل ہیں۔ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس ڈاکٹر وحید بلیدی کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عارف ٹھیکیدار کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔
Load/Hide Comments


