کرم میں فورسز پر حملہ 8 اہلکار جاں بحق

ضلع کرم(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلح افراد کا کرم میں فورسز پر حملہ 8 اہلکار جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں فورسز اہلکاروں پر تھانہ چنارک کے گاوں پستونی کے بارانی ندی میں حملہ کیا گیا۔ حملے میں آٹھ سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز پر حملہ گھات لگا کرکیا گیا جس میں 8 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں