خیبر پختونخوا میں آندھی اور بارش سے اب تک 4 افراد جاں بحق، 16 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں تیز آندھی اور بارش کے باعث گھروں کی دیواریں گرنے ااور دیگر حادثات میں اب تک چار افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمی صورتحال کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد, ایک خاتون اور ایک بچہ جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون، آٹھ مرد اور سات بچے شامل ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی تیز ہواﺅں اور بارش کے باعث گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے ہونے والے نقصانات کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع میں پیش آئے جن میں مردان، صوابی، ملاکنڈ اور شانگلہ شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں