بلوچستان اسمبلی گرانے کیخلاف درخواست، سرکاری وکلاء نے مہلت طلب کرلی، اگلی سماعت تک ٹینڈر پر کارروائی معطل رہے گی، عدالت عالیہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کیخلاف امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کی آئینی درخواست کی سماعت پیر کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، سرکار کی پیروی ایڈووکیٹ جنرل عدنان بشارت اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہیک بلوچ نے کی، دونوں نے اسپیکر بلوچستان و پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کی طرف سے جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی، عدالت عالیہ نے حکومت کی درخواست برائے التواءمنظور اور گزشتہ پیشی 4 مئی کو ح±کم امتناعی کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی اور ہدایت کی کہ اسمبلی گرانے سے متعلق ٹینڈر پر کارروائی معطل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں