اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کرنے والے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں، صادق عمرانی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر میر صادق علی عمرانی نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو قوتیں امن و امان کی بحالی کی ذمہ دار ہیں ،حکومت جن کیلئے اربوں روپے امن و امان کی بحالی کیلئے مختص کرتی ہے ۔اس کا کوئی فائدہ ہوتا کیوں سامنے نہیں آرہاہے۔ہمیں بتائیں اس صوبے کے لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں ان کو تحفظ کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ امن قائم نہ ہونے کی وجوہات بتائیں ۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 235 عمائدین جن میں ممبران اسمبلی و سینیٹ بھی موجود تھے اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شریک ہوئے یہ سارے وہاں سے گالیاں کھا کر واپس آئے ہیں
Load/Hide Comments


