ریپبلکنز کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ ایران تنازع تھی، ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج قبول کرنے پر مکمل آمادہ ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ممکن ہے کہ دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کر لیں۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کا ذمے دار اس بات کو قرار دیا ہے کہ ان کا نام بیلٹ پر موجود نہیں تھا۔

صدر ٹرمپ نے انتخابات میں ایران تنازع کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکنز کے کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ ایران تنازع تھی، لوگ شاید پیٹرول کی قیمت کی صورت میں سامنے آنے والے قلیل مدتی نتائج بھگتنے کے لیے تیار نہیں تھے۔صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے اچھا کام کیا، ہم بہت سے معاملات پر ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں جس میں امیگریشن کا معاملہ بھی شامل ہے۔صدر ٹرمپ نے تازہ بیان میں کابینہ میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ہم کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے