وزیراعظم نے پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کچھ پیٹرول پمپس سے عوام کو ریلیف نہ دینے کی شکایات ملی ہیں، وزیرپیٹرولیم ان پمپوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد آجائے۔جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا لیکن ہمارے بروقت فیصلے سے یہ اضافہ نہیں ہوا۔ ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہوچکا، ہم ایل پی جی امپورٹ کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔ کے پی میں پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح سکیورٹی ہے، گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کو حتمی شکل دیدی ہے۔
Load/Hide Comments


