لکپاس پر کسٹم ویئر ہاﺅس میں آگ بھڑک اٹھی، کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند، عوام کو سفر سے گریز کی ہدایت
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم، ونگ کمانڈر فرنٹیئر کور اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کا دورہ لکپاس، کسٹم ویئر ہاﺅس میں لگنے والی آگ کا جائزہ لیا، تاہم آگ کی شدت سے قومی شاہراہ پر سفر کرنا ممکن نہیں جس کی بنا پر ضلعی انتظامیہ مستونگ کی جانب سے عوام مسافروں اور ٹرانپسورٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لکپاس کسٹم ویئر ہاﺅس میں شدید آتشزدگی پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مکمل طور پر بند ہے، لہٰذا عوام، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو اس روٹ سفر کرنے سے گریز کرے تاکہ مزید کوئی جانی و مالی نقصانات نہ ہوسکے۔
Load/Hide Comments


