نوتال اور نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس

نوتال اور نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس
نصیرآباد (آئی این پی) ضلع نصیرآباد کے علاقے نوتال تھانے کی حدود صوفی واہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیاہے واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نوتال کی حدودصوفی واہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے رحمت اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جہاں شواہد اکٹھے کیے گئے اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کے مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ضلع جھل مگسی کے علاقے نیو گوٹ میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں تاہم قتل کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع جھل مگسی کے علاقے نیو گوٹ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فرمان علی مگسی کے نام سے کی ہے جو جھل مگسی کا رہائشی تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کیے گئے اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کے تمام پہلوو¿ں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں