خضدار میں فورسز نے بارودی مواد سے بھری دو گاڑیاں تباہ کردیں جن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک : آئی ایس پی آرنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 30 جولائی کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دورا ن دہشت گردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کو جنہیں وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز کے طور پر تیار کیا گیا تھا سیکیورٹی فورسز نے ان کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا کر انہیں روک لیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بارودی گاڑیاں تباہ کردیں جبکہ انہیں چلانے والے چار دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے
Load/Hide Comments


