مستونگ کے علاقے میں مسافرکوچ پر فائرنگ ، بس کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ (این این آئی) مستونگ کے علاقے میں مسافربس پر فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں