بلوچستان کی بہادر ، جرات مند اور تاریخ سازشخصیت ڈاکٹر حکیم لہڑی رخت سفر باندھ گئے،ثناءبلوچ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صوبائی وزیر ثناءبلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ بلوچستان کے ایک بہادر ، جرات مند اور تاریخ ساز شخصیت و معروف قوم پرست رہنماء ڈاکٹر حکیم لہڑی آج رخت سفر باندھ گئے، وہ اپنے ساتھ تکالیف، صعوبتیں، جیل و زندان اورسیاسی مزاحمت کی یادیں سموکر لے گئے، غوث بخش بزنجو ، سردار عطاءاللہ مینگل کیساتھ ملکر بلوچ عزت نفس اور سیاسی جدوجہد کا رفیق کار، آخری لمحہ تک ثابت قدم رہنے والا ایک سچ لسان شخص بلوچستان کو الوداع کہہ گیا ، بلوچستان کو بلوچ نوجوانوں کے حوالے کرکے آخری سفر پر روانہ ہو گئے ۔
Load/Hide Comments


